ظہیرآباد 21 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریس قائد سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد اطہر غوری نے کانگریس پارٹی ہائی کمان صدر کانگریس پارٹی آل انڈیا ملکاارجن کھڑگے راہول گاندھی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی مہش کماڑ گوڈ صدر پی سی سی سے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی قائد عوامی بے باک قائد جناب ڈاکٹر اجول ریڈی کو کانگریس پارٹی صدر ڈی سی سی کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی نامزد کرنے کی اپیل کی اس خصوص میں کانگریس پارٹی اے آئی سی سی مبصرین کا دورہ ظہیرآباد کے موقع پر کانگریس پارٹی کارکنوں کی قابل لحاظ تعداد نے ڈاکٹر اجول ریڈی کو صدر کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی نامزدہ کرنے کی حمایت کی سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد اطہر غوری نے کہا کہ ڈاکٹر اجول ریڈی تعلیم یافتہ غریب عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والئے اور ضلع سنگاریڈی کے عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے والے قائد ہیں۔ ڈاکٹر اجول ریڈی نے ضلع سنگاریڈی میں کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے عوام کیلئے مفت طبی امداد آنکھوں اور ایسے قائد جو عوام کی بے لوث خدمات انجام دینے والئے قائد ہے انہوں نے ڈاکٹر اجول ریڈی کو صدر ڈی سی سی کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی نامزد کرنے کی اپیل کی۔