ڈاکٹروں کی بیویوں کی اسوسی ایشن کا پی ایم کیئرز فنڈ کیلئے عطیہ

   

رانچی ۔ جھارکھنڈ میں خیراتی کاموں کے لیے پرعزم ڈاکٹرز وائیوز ایسوسی ایشن رانچی نے آج مرکزی قبائلی وزیر ارجن منڈا کو پی ایم کیئرز فنڈ کے لیے 2 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم جولائی 2022 میں آئی ایم اے ہال میں منعقدہ دو روزہ ڈرگ میلے کے انعقاد کے ذریعے جمع کی گئی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہم چیئر پرسن ونیتا شرن، کو چیئر پرسن جھوما سرکار، صدر بندو پرساد، سکریٹری ڈاکٹر ہو کے ساتھ پوری ایگزیکٹو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروگرام میں ونیتا شرن، جھوما سرکار، بندو پرساد، ڈاکٹر سونی سنہا، رشمی سنہا، شوبھا کمار، منجو کھیتان، نیتا سہائے ، کملیش مدھا، رینو تیواری، آرتی سنہا، آرتی سنگھ، سیما مہیشوری، رنکو چودھری اوردیگر ممبران موجود تھے ۔ اس موقع پر مونی دیپا داس گپتا، سریلا چودھری، دیپا چوہان، سپریا ٹھاکر، ویبھا سنگھ، نیلم شیکھر، تبسم، انجو سنگھ، پلوی شرن، رشمی بخشی، سنیتا سنہا، وینو سنگھ، رخسانہ بانو، سنیتا رنگٹا وغیرہ موجود تھیں۔