لکھنؤ، 7 اگست (یو این آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے گورکھپور ماڈل اور گجرات ماڈل کے حوالے سے بی جے پی کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔یادو نے گورنر آنندی بین پٹیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گورکھپور ماڈل کی حقیقت سامنے آنے کے ساتھ ہی تقابلی طور پر گجرات ماڈل میں بھی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی باتیں سامنے آ گئی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ ’’دونوں ماڈلز میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور دونوں ہی جگہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ باہمی ٹکراؤ نے ’ڈبل انجن‘کو ’ٹربل انجن‘بنا دیا ہے‘‘ ۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے دعووں اور اس کے طرزِ عمل میں بڑا فرق ہے ، اور اب اس کے ماڈل کی حقیقت عوام کے سامنے آ رہی ہے ۔