ممبئی : ملک میں جاری ورلڈ کپ 2023 کو لیکر پوری دنیا میں خمار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان میں کرکٹ شیدائیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، اس لیے کرکٹ کا خمار ہندوستانیوں میں کچھ زیادہ ہی ہے۔ مختلف آن لائن گیمنگ ایپ پر سٹہ بازی بھی خوب ہو رہی ہے۔ پونے پولیس کے سب انسپکٹر سومناتھ جھینڈے بھی کرکٹ کے اس خمار میں ڈوبے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اس کا خمیازہ انھیں اپنی معطلی کی شکل میں بھگتنا پڑا ہے۔ دراصل سَب انسپکٹر سومناتھ نے انگلینڈ اور بنگلہ دیش میچ کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے جیت کر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔