واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ امید سے ہیں۔ٹفنی ٹرمپ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا کہ 20 جنوری 2025 کی شام میرے والد نے امریکہ کے 47ویں صدر کا حلف لیا۔ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ وہ امید سے ہیں اور جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وہ 6 ماہ کی حاملہ ہیں۔ انہوں نے نومبر 2022 میں مائیکل بولس سے شادی کی تھی۔ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی 1999 میں والدین کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ کیلیفورنیا میں کافی عرصے رہی ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔