ڈونالڈ ٹرمپ کے ایچ ون بی ویزا پر امتناع عائد کرنے کے بعد ایپل کے سی ای او ٹیم کوک نے تارکین وطن کے لئے دیا بیان

,

   

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایچ ون بی ویزا پر روک لگانے کے متعلق لئے گئے فیصلے تاکہ غیر ملکی ورکرس کے داخلے کو روکا جاسکے دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے

اس اقدام کا مقصد عالمی وباء سے ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر وسیع پیمانے پر مقامی لوگوں کو ملازمت فراہم کرنا ہے‘کو تارکین وطن‘ سماجی مبصرین اور تیسلا اسپیس ایکس چیف الون موسک‘ گوگل کے سندر پچائی اور ایسی کئی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سیے وزیزاؤں پر عارضی لوگ لگانے کی سوشیل میڈ یا پر گشت کے کچھ گھنٹوں بعدایپل کے سی ای او ٹیک کوک نے بھی ناراضگی کااظہار کیاہے۔

کوکٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”ایپل کی طرح تارکین وطن کی اس قوم نے ہماری تنوع اور امریکی کے پائے دار وعدہ کو استحکام بخشا ہے۔

دونوں کے بغیرکوئی نئی خوشحالی نہیں ہے۔اس اعلان سے گہری مایوسی ہوئی ہے“۔

ڈونالڈ ٹرمپ کی بیوی میلنیا امریکہ اسی ایچ ون بی ویزا پر ائی ہیں کیااب ان پر بھی امتناع عائد کردیاجائے گا۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ سال2019میں ایپل نے 1136ایچ ون بی ویزا کو منظوری دی ہے

آمیزان جس نے 2019میں سب سے زیادہ 3026ایچ ون بی ویزاؤں کو منظوری دی ہے‘ انتظامیہ کے اس اعلان پر کہا ہے کہ”امریکی معیشت کی بحالی کے لئے عالمی سطح پر روشن اور بہترین ہنر کا خیر مقدم کرنا مشکل ہے۔

ہم اس پروگرام کی حمایت اور تارکین وطن کے حقوق کی حفاظت کی ہم کوشش کو جاری رکھیں گے“

ایلفابیٹس کے چیف ایکزیکٹیو افیسر سندر پچائی نے اسی کے طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

وہیں ایلفابیٹس یوٹیوب کے چیف سوسان ویج سیسکی نے ٹوئٹ کیاکہ”امریکی کی کہانی تارکین وطن کا وسط ہے اور میری فیملی کی کہانی کا بھی مرکز ہے۔

میرے فیملی پریشان سے نکل کر امریکہ میں اپنا نیا گھر تلاش کیاہے۔

یوٹیوب میں ہم نے گوگل کے ساتھ تارکین وطن کے لئے کھڑے ہیں اور تمام کے لئے مواقعو ں میں توسیع کے لئے کام کررہے ہیں۔

امریکہ کی شہریت اور ایمگریشن سرویس کے مطابق گوگل نے سال2019میں 2678ایچ ون بی ویزا کو منظوری دی ہے

فیس بک نے بھی کی مخالفت
مذکورہ کمپنی نے کہاکہ ”صدر ٹرمپ کا تازہ بیان کویڈ 19عالمی وباء کو بطور تارکین وطن کو محدود کرنے کی صداقت کا استعمال ہے۔

درحقیقت اس اقدام سے انتہائی ہنر مند لوگو ں کو امریکہ سے دور رکھنا ہے جو ہمارے ملک کی بحالی کو مزید مشکل بنادے گا۔

امریکہ تارکین وطن لوگوں کا ملک ہے اور ہمارے ملک او رمعیشت کو اس وقت فائدہ ہوگا جب ہم دنیا بھر کے ہنر مند لوگوں کی یہاں پر رہنے‘ کام کرنے اور تعاون کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔

اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ سچائی ہے“۔

دراصل اسپیس ایکس اور تیسلا کے سربراہ ایلان ماسک عالمی وباء کے دوران امریکہ میں لاک ڈاؤن کے ذریعہ نافذ کئے جانے والے تحدیدات میں ٹرمپ کے ساتھ دیکھائی دے رہے تھے وہ اس امتناع سے متفق نہیں ہیں۔

تیسلا نے 2019میں 324ایچ ون بی ویزاکو منظوری دی ہے۔

ٹوئٹر بھی دوسروں کی طرح اسی طرح کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں

اس نئے قانون کے متعلق ٹوئٹر پر کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا‘ یہ ایسا اقدام ہے جو ہندوستان کے پیشہ وار لوگوں پر راست اثر کرے گا۔

https://twitter.com/SidShaji/status/1275266079611219970?s=20

https://twitter.com/desi_c0wb0y/status/1275281267546886144?s=20