ڈیمانڈ نہ رکھنے والی تقریباً دیڑھ لاکھ نشستوں کو کم کئے جانے کا امکان
حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائر ایجوکیشنل کونسل ریاست میں ڈگری کی تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈیمک آڈٹ کا آغاز کردیا ہے۔ آئندہ تعلیمی سال (2005-26) میں کم از کم دیڑھ لاکھ نشستوں کو کم کردینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ریاست میں 1055 سرکاری، خانگی، ایڈیڈ، ریسیڈنشیل ڈگری کالجس کو ملا کر دوست کے حدود میں 4.57 لاکھ نشستیں ہیں۔ تعلیمی سال 2024-25ء میں صرف 1.96 (43 فیصد) نشستوں پر داخلے ہوئے۔ 2.60 لاکھ نشستیں مخلوعہ رہ گئی۔ 70 ایسے کالجس ہیں جہاں کسی نے داخلہ نہیں لیا۔ اس تناظر میں ڈگری کی تعلیم کا اکیڈیمک آڈٹ کیا جارہا ہے۔ اکیڈیمک آڈٹ کا مطلب یہ ہیکہ تعلیمی جائزہ کالجس میں کتنے کورسس ہیں اور کتنے سیکشن ہیں۔ کتنے نشستوں پر داخلہ ہورہا ہے۔ کونسے کورسیس میں طلبہ داخلہ نہیں لے رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کلاس رومس ہیں۔ مناسب فیکلٹی ہے یا نہیں عہدیداروں اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی جائزہ لے گی۔ ڈیمانڈ نہ رہنے والے کورسیس اور ان کی نشستوں پر فیصلہ کریں گے۔ صدرنشین اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر بال کشٹیا ریڈی نے بتایا کہ چند ڈگری کالجس میں کلاس رومس نہ ہونے کے باوجود نشستوں کی تعداد بڑھا کر کورسیس کا آغاز کرتے ہوئے داخلے دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف جہاں ضرورت نہیں ہے وہاں زیادہ لکچررس ہیں۔ اس لئے ہم کالج ایجوکیشن سے بات چیت کرتے ہوئے صورتحال کو تبدیل کریں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ تعلیمی سال سے ڈگری کیلئے نیا نصاب متعارف کرائیں گے۔ نئے تعلیمی سال کے ساتھ ڈگری کی تعلیم میں بھی تبدیلی آئے گی۔2