ڈی ایم کے پر علحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام

   

چینائی ۔29 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈراویڈا منیترا کازگم ( ڈی ایم کے ) نے چینائی پولیس کمشنر اے کے وشواناتھن کے دفتر میں منگل کے دن ایک درخوسات داخل کی ہے جس میں ایک ’’ یو ۔ ٹیوبر‘‘ کے خلاف کاشیت کی گئیہے کہ جس نے مبینہ طور پر ڈی ایم کے پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور پاکستان کی مدد و تائید کررہی ہے ۔ یو۔ ٹیوبر مریدھاس نے 24 اگست کو ’’ کیا ڈی ایم کے پاکستان کے زیر اثر ہے ‘‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کیا ۔ ویڈیو میں مریدھاس نے ڈی ایم کے پر الزام لگایا کہ وہ قوم دشمن جمات ہے اورا س میں علحدگی پسندی کا رجحان پایا جاتا ہے ۔