حیدرآباد۔ 15 ۔ جنوری (راست) دی ایلو پلو حیدرآباد کی جانب سے بھارت ڈیجیٹل چیمپ۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیمنار براے یس سی۔ یس ٹی۔ بی سی۔ اوبی سی۔ ومیناریٹریز ویلفیر 18 جنوری دو بجے دن پریس کلب بشیر باغ پر ہوگا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیر پونم پربھاکر مہمان خصوصی شمع روشن کرکے افتتاح انجام دینگے اور وہ بی سی طبقات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف راغب کے عنوان پر کلیدی نکات ڈیجیٹل مہارت کی اہمیت وافادیت اسکے ذریعہ مالیاتی فوائد و پسماندہ طبقات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ذریعہ خواندگی کو فروغ دینے پر روشنی ڈالینگے ۔سیمینار کا آغاز دی ایلو پلو کے پرنسپل پارٹنر ابھیجیت کپوریہ بھارت ڈیجیٹل چیمپ کا تعارف پیش کریں گے۔فیروز خان کانگریس لیڈر ڈیجیٹل مہارت کے ذریعہ بہ اختیار بنانے کلیدی خطاب دیں گے ۔ایلو پلو کی ٹیم وکاس اور محمد عبد الولی حافظ محمد وسیم احمد اور یم آر غوری عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے صحافیوں و طلبا سے تعلیمی پییشے سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سیمینار میں شرکت کر کے اسکے فواید سے اور اپنے مستقبل کو تابناک بناسکتے ہیں۔