پنچکولا۔ہریانہ کے پنچکولا میں سی بی ائی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم اور دیگر چار کو ڈیرا کے سابق منیجر رنجیت سنگھ کے قتل میں مجرم قراردیاہے۔
اس معاملے میں 12اکٹوبر کے روز سزا سنائی جائے گی۔
رنجیت سنگھ کی 2002میں ڈیرا سچا سودا کے احاطے میں قتل کیاگیاتھا۔
ڈیرا سربراہ کو 2017میں اپنے دو فالور س خواتین اور ایک صحافی کے قتل میں 20قید کی سزا سنائی گئی تھی۔