ڈیلٹا ایئر لائنزکی 2024کے آخر تکامریکہ۔اسرائیل پروازیں معطل

   

نیویارک: ڈیلٹا ایئر لائنز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ شرقِ اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سال کے آخر تک نیویارک اور تل ابیب کے درمیان براہِ راست پروازیں معطل کر رہی ہے۔امریکی ایئر لائن ان کئی دیگر ایئر لائنز میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بیروت اور تہران سمیت خطے کے شہروں کے لیے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں کیونکہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد کے برابر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا، “خطے میں جاری تنازعہ کی وجہ سے نیویارک-جے ایف کے اور تل ابیب کے درمیان ڈیلٹا کی پروازیں 31 دسمبر تک موقوف کر دی جائیں گی۔