کئی ریاستوں میں آج طوفانی بارش کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی :دہلی۔این سی آر اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، گجرات کے کئی علاقوں میں ہفتہکی بارش سے عام زندگی متاثر ہوئی۔ کچھ ریاستوں میں یہ حالات آنے والے چند دنوں تک جاری رہنے والے ہیں۔ 9 اکتوبر یعنی اتوار کو اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہماچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آسام اور اروناچل پردیش میں بھی طوفانی بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 اکتوبر سے متعلق بھی پیشین گوئیاں جاری کر دی ہیں۔ 10 اکتوبر کو اتراکھنڈ، ایسٹ یو پی، سکم، میگھالیہ، اروناچل پردیش، آسام اور کیرالہ میں تیز گرج و چمک کے ساتھ ہی طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے۔