کابل ائیر پورٹ کوچلانے کے لئے طالبان کے ساتھ ترکی او رقطرکا معاہدہ

,

   

مشترکہ کام کو جاری رکھنے کے لئے ترکی‘ قطری وفد کابل کا دورہ کرے گا۔
کابل۔ ترکی او رقطر نے طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے جس کے تحت کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ او رافغانستان میں دیگر چار ائیر پورٹس کے انتظامات کو وہ انجام دیں گے‘ اسپوتنیک نے یہ خبر دی ہے۔

انادولیا نیوز ایجنسی اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ آنے والے دنوں میں اپریشنس کی تفصیلات پر کام کرنے کے لئے ایک تکنیکی گروپ تشکیل دیاجائے گا اور دونوں فریقین نے ”نتیجہ خیز او رموثر“ بات چیت کے دوران اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”دوحا اور انقارہ نے کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ مشترکہ طور پر چلانے سے اتفاق کرلیا ہے“۔ اسپوتنیک کی خبر ہے کہ مشترکہ کام کو جاری رکھنے کے لئے ترکی‘ قطری وفد کابل کا دورہ کرے گا۔

اس سے قبل کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی مرمت قطری تکنیکی ٹیم نے امریکہ دستوں کی 31اگست کے روز مکمل دستبرداری کے بعد انجام دی تھی۔

اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان بھر میں کنٹرو ل کے بعد کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عالمی اورعلاقائی پروازوں پررو ک لگادی گئی تھی۔