کابل : افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز نے جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے 6 جنگجو مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سیکوریٹی فورسز نے گزشتہ رات داعش کے خلاف آپریشن کیا تھا، ہلاک داعش جنگجو گزشتہ ہفتوں میں کابل میں دو بڑے حملوں میں ملوث تھے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں سیکوریٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔