کارالٹ گئی۔ 1.5کروڑروپئے کی رقم دوتھیلوں میں پائی گئی

   

حیدرآباد 12 مئی (یو این آئی) کھمم میں تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں 1.5 کروڑکی رقم پائی گئی ۔یہ واقعہ کیشوپورم میں پیش آیا۔حادثہ کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے دوتھیلوں میں بڑے پیمانہ پر رقم دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔شبہ ہے کہ یہ رقم رائے دہندوں میں تقسیم کرنے لے جائی جارہی تھی۔