کاروان میں قیمتی اوقافی جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ

   

وقف بورڈ پر جناب عزیز پاشاہ ‘ عثمان الہاجری اور دوسروں کا دھرنا
حیدرآباد۔21۔مارچ(سیاست نیوز) شہر کے علاقہ کاروان میں کروڑہا روپئے مالیاتی اوقافی جائیداد کے تحفظ میں وقف بورڈ کی لاپرواہی کے خلاف جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا ‘ جناب عثمان بن محمد الہاجری کانگریس قائد ‘ راشد خان‘ محمد افضل ‘ محمد شکیل ایڈوکیٹ ‘ اشفاق خان‘ سکندراللہ خان کے علاوہ دیگر نے سینکڑوں نوجوانوں و برقعہ پوش خواتین کے ہمراہ احتجاج منظم کرتے ہوئے قابضین کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ۔ صدرنشین واقف بورڈجناب محمد مسیح اللہ خان سے ملاقات کرکے معاملہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیااور کہا کہ گمراہ کن تفصیلات فراہم کرکے اوقافی جائیداد کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ عزیز پاشاہ نے بتایا کہ اوقافی جائیدادوں کو بچانے کے ذمہ دار ادارہ کے عہدیداروں اور وکلاء کی ملی بھگت کے سبب جائیدادیں تباہ ہورہی ہیں۔ انہو ںنے کاروان میں موقوفہ اراضی کے رجسٹریشن کی تنسیخ میں دھاندلیوں میں شواہد و دستاویزات کے ساتھ تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ اگر وقف بورڈ سے خاموشی اختیار کی جاتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا تاکہ اس موقوفہ جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ صدرنشین محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ اس معاملہ میں عدالت میں مقدمہ میں سینیئر وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور فوری خامیوں کو دور کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بورڈ سے معاملہ کی تحقیقات کے ذریعہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں اور نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے بتایا کہ وہ مسلسل پیروی کررہے ہیں اور وہ مقدمہ کی تفصیلات سے واقف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بارہا توجہ دہانی کے بعد وقف بورڈ کے اقدامات جائیداد کو محفوظ کرنے کی بجائے اس کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ م