کارگل : شمالی سرحد کے علاقہ کارگل میں دراس کی جامع مسجد آج رات شدید آتشزدگی کی لپیٹ میں آئی ۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد انڈین آرمی ، پولیس ، فائر اور ایمرجنسی محکمہ جات کی مدد سے آگ کو بجھایا جاسکا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے جامع مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ بتایا گیا کہ عشاء کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کا قطعی سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ وضو خانہ کی طرف سے آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں ۔ آگ نے تیزی سے قدیم مسجد کے علاقہ کو لپیٹ میں لے لیا ۔ نماز کے بعد زیادہ تر مصلی احاطہ مسجد سے نکل چکے تھے اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔