کالیشورم پراجیکٹ کے دورہ کی اجازت دی جائے

   

چیف سکریٹری کو بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کا مکتوب
حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے حکومت سے کالیشورم پراجکٹ کے دورہ کی اجازت طلب کی ہے۔ پرجا سنگرام یاترا کے اختتام کے بعد بی جے پی نے کالیشورم پراجکٹ میں مبینہ دھاندلیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بنڈی سنجے نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بی جے پی وفد کو دورہ کی اجازت دینے کی خواہش کی جس میں ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور قائدین پر مشتمل جملہ 30 رکنی وفد رہے گا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں بی جے پی قائدین تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 2004-09 کے درمیان جلا یگنم پروگرام پر تنقیدوں کے بعد اس وقت کی حکومت نے اپوزیشن کو دورہ کی اجازت دی تھی۔ سومیش کمار سے اپیل کی گئی کہ وہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو بی جے پی وفد کے ساتھ روانہ کریں تاکہ شبہات کا ازالہ ہوسکے۔ر