نئی دہلی : کامیڈین و اداکار راجوسریو واستو کی حالت مزید بگڑ گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینہ نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ راجو کی طبیعت چہارشنبہ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔