کانگریس بحران کے حل کیلئے ڈگ وجئے سنگھ کی آمد

,

   

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس قائدین میں اختلافات کی یکسوئی کے لئے ہائی کمان کے نمائندہ کے طور پر سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ آج شام حیدرآباد پہنچے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو، مہیش کمار گوڑ رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو، سابق وزیر محمد علی شبیر، پروٹوکول انچارج وینو گوپال راؤ اور دوسروں نے استقبال کیا۔ ڈگ وجئے سنگھ توقع ہے کہ کل ناراض قائدین اور ریونت ریڈی کے حامیوں سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ہائی کمان کی مداخلت پر ناراض قائدین نے اپنا اجلاس ملتوی کردیا تھا۔ اتم کمار ریڈی، بھٹی وکرمارکا، مدھو یاشکی گوڑ، مہیشور ریڈی، جگا ریڈی اور دیگر قائدین نے پردیش کانگریس کی تشکیل میں حقیقی کانگریسوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تلگودیشم سے آنے والے 12 قائدین نے پارٹی عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے ڈگ وجئے سنگھ کو اختلافات ختم کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ر