کانگریس حکومت وعدوں کی تکمیل میں ناکام سنگا ریڈی میں چنتا پربھاکر کا خطاب

   

سنگاریڈی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس حکومت کی جانب سے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کے خلاف بی آر ایس کی جانب سے سنگاریڈی میں رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر نے حکومت سے خواتین کو 2,500 روپے اور معذورین کو 6 ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کے وعدوں پر فوری عمل آوری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل عوام سے بلند بانگ وعدے کرکے اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس حکومت اب وعدوں کی تکمیل سے گریز کررہی ہے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ خواتین اور معذورین سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل تک بی آر ایس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ احتجاج میں سابق ٹی این جی اوز ریاستی صدر مامیلا راجندر ریڈی، سابق ڈی سی سی بی نائب صدر پٹنم مانکیم، ڈاکٹر سری ہری، مندولا ورلکشمی، زبیدہ کے علاوہ پارٹی قائدین، کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔