حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد نے مسافرین پر زور دیا کہ وہ ویک ینڈ اور کرسمس ہالیڈے سیزن کے پیش نظر جلد ایرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ انہیں مسافرین کے ہجوم کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ایرپورٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک ٹراویل ایڈوائزری جاری کی گئی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں آر جی آئی اے نے کہا کہ ’’ہالیڈے سیزن ہونے کی وجہ مسافرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ڈومیسٹک کیلئے دو گھنٹے قبل اور انٹرنیشنل ڈیپارچرس کیلئے تین گھنٹے قبل ایرپورٹ پہنچ جائیں اور تمام ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں اور اسٹاف سے تعاون کریں‘‘۔