بنگلور : کرناٹک اسمبلی نے چہارشنبہ کو سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات ایکٹ میں ترمیم کی تاکہ ریاست بھر میں تمام حقہ باروں پر پابندی لگائی جائے۔ ریاست نے 21 سال سے کم عمر کے لوگوں کو سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں کیلئے سخت سزائیں ہیں، جن میں ایک سے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی شامل ہے۔