کرناٹک میں خواتین کیلئے سرکاری بسوں میں مفت سفر

   

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کی گئی شکتی یوجنا کے تحت خواتین 11 جون سے ریاستی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کے لیے خواتین کو اسمارٹ کارڈ بنوانا ہوگا، جو درخواست جمع کرنے کے بعد دستیاب کرایا جائے گا۔ اسمارٹ کارڈ کے لیے درخواست کا عمل اگلے تین ماہ تک کھلا رہے گا، لیکن اس دوران خواتین ریاست یا مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔ ٹرانس جینڈر بھی شکتی یوجنا کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ تاہم، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط لاگو ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین صرف سرکاری بسوں میں سفر کر سکتی ہیں نہ کہ راجہنسا، نان اے سی سلیپر اور ایراوت جیسی لگژری بسوں میں۔ مزید یہ کہ یہ اسکیم صرف کرناٹک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے ۔یاد رہے کہ نئی دہلی میں بھی وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے سب سے پہلے خواتین کے لئے بسوںمیں مفت سفر کی سہولت فراہم کی تھی۔