کرناٹک میں سیاسی بحران‘ اراکین اسمبلی کا استعفیٰ۔ گوڑا نے کہاکہ اگر بی جے پی حکومت بناتی ہے تو یادوراپا ہونگے چیف منسٹر

,

   

کرناٹک میں پیش ائے سیاسی بحران کے دوران نائب وزیراعلی جی پرمیشوارا اور ریاستی وزیر ڈی کے شیوا کمار نے کانگریس اراکین اسمبلی کا آج ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا

بنگلورو۔ ہفتہ کے روز پیش سیاسی بحران کے ایک تازہ واقعہ میں کرناٹک کے کانگریس جنتا دل (ایس) اتحادی حکومت میں سے 8کانگریس اور 3جے ڈی(ایس) کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے۔

جس کے ساتھ ہی ایوان میں کانگریس کی تعداد گھٹ کر69اور جے ڈی (ایس) 34پر پہنچ جائے گی۔اسپیکر رامیش کمار جو کسی کام سے دور گئے ہوئے تھے بعدازاں اے این ائی کو بتایاکہ”مجھے اپنی بیٹی کو لانے کے لئے جاناتھا جس کی وجہہ سے میں گھر گیاتھا۔

میں نے اپنے دفتر میں کہہ دیاتھا کہ استعفیٰ قبول کریں اور اس کی تصدیق بھی کردیں۔

کل تعطیل ہے‘ لہذا میں پیر کے روز اس کا مشاہدہ کروں گا“۔ ان استعفوں کے ساتھ کانگریس جے ڈی ایس الائنس کی تعداد گھٹ پر 103ہوگئی ہے جبکہ اس سے زیادہ نمایاں یہ ہے کہ ایوان کی مجموعی تعداد بھی گھٹ کر211تک پہنچ گئی ہے۔

اسکا مطلب یہ ہے کہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 106اراکین کی تعداد پیش کرنا ہوگا۔ بی جے پی کی فی الحال تعداد سے ایک کم ہوگا۔

درایں اثناء ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشوارا اور ریاستی وزیر ڈی کے شیوا کمار نے کانگریس اراکین اسمبلی کا آج ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیاہے۔

اے این ائی نے شیوا کمار کے حوالے سے بتایا کہ”کوئی استعفیٰ نہیں دے گا‘ میں ان سے ملاقات کے لئے آیاہوں“۔

مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت نریندر مودی حکومت کے دوسرے معیاد کے لئے انتخاب کے بعد سے ہی ریاست کرناٹک‘ مدھیہ پردیش او رراجستھان کی ریاستی حکومتوں پرخطرے کے بدل منڈلارہے تھے۔