حیدرآباد۔/8فروری، ( سیاست نیوز) ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی نے کروشی کوآپریٹیو اربن بینک کے ایسے کھاتہ داروں سے اپیل کی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے ڈپازٹس کیلئے دعویٰ پیش نہیں کیا ہے۔ یہ بینک 11 اگسٹ 2001 کو بند ہوا تھا اور ڈپازیٹرس کو رقم ادا نہیں کی گئی۔ مہانکالی پولیس اسٹیشن میں کریمنل کیس درج کیا گیا اور سی آئی ڈی کی جانب سے تحقیقات کی گئیں۔ سی آئی ڈی نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بینک اور اس کے ڈائرکٹرس کے اثاثہ جات کو ضبط کرلیا۔ عدالت نے بینک کے لکویڈیٹر کو اختیار دیاکہ وہ ضبط شدہ بعض جائیدادوں کو فروخت کریں۔ لکویڈیٹر نے بینک اور ملزمین کی بعض جائیدادوں کا ہراج کیا تاکہ اس رقم کو ڈپازیٹرس میں تقسیم کیا جائے۔ تاحال 700 سے زائد ڈپازیٹرس میں رقومات تقسیم کی گئیں اور مزید 100 سے زائد ڈپازیٹرس کو رقومات کی ادائیگی باقی ہے۔ ایسے ڈپازیٹرس جنہوں نے ابھی تک اپنے دعوے پیش نہیں کئے وہ اپنی درخواستیں، شناختی کارڈ اور رہائشی ثبوت کے ساتھ لکویڈیٹر کروشی بینک کے پاس داخل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9100115627 یا لکویڈیٹر کے دفتر واقع گروہا کلپا کامپلکس روبرو گاندھی بھون سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ڈپازیٹرس کسی بھی معاملہ میں سی آئی ڈی پولیس کے ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی سے ڈی جی پی آفس، تھرڈ فلور، لکڑی کا پُل پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ر