کرونا سے بچنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کے چیالنج نے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کوکردیا پریشان۔ سوشیل میڈیا پر پانی ضائع کرنے کے لئے کیاگیا ٹرول

,

   

نصرت جہاں نے لکھا کہ”چلو ہم سب سی او وی ائی ڈی۔19سے بچانے کے لئے ہر گھنٹے ہمیں ہاتھ دھوئیں گے اور احتیاطی اقدامات اٹھائیں گے“

کلکتہ۔نصرت جہاں نے لکھا کہ”چلو ہم سب سی او وی ائی ڈی۔19سے بچانے کے لئے ہر گھنٹے ہمیں ہاتھ دھوئیں گے اور احتیاطی اقدامات اٹھائیں گے“۔

اداکارہ سے سیاسی داں بننے والی نصرت جہاں نے ڈبلیو ایچ او کے ”محفوظ ہاتھ چیالنج“ میں حصہ لیا‘ یہ وہ ایک پہل ہے جس کے ذریعہ عالمی وباء کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے پچھلی رات انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہیں اپنے ہاتھوں کی صفائی کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے‘

یہ ایک احتیاطی قدم ہے جس کی سفارش ڈبلیو ایچ او اور دنیا بھر کے ڈاکٹرس نے کی ہے تاکہ کرونا وائرس کی وباء سے بچا جاسکے۔

وہیں کچھ لوگوں نے انہیں جانکاری شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیاجبکہ رکن پارلیمنٹ کو پانی ضائع کرنے پر شدید تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

ویڈیو میں 30سالہ نصرت جہاں کہہ رہی ہیں ہاتھوں کی صفائی”نہایت اہم چیز ہے جس کو ہمیں کرنا ہے‘ تاکہ مسلسل صفائی کے ذریعہ کرونا وائرس سے مقابلہ کیاجاسکے“۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ”چلو ہم سب سی او وی ائی ڈی۔19سے بچانے کے لئے ہر گھنٹے ہمیں ہاتھ دھوئیں گے اور احتیاطی اقدامات اٹھائیں گے“۔

جب وہ ہاتھ دھورہی تھیں اس وقت ویڈیو میں نل سے پانی بہتا ہوا دیکھائی دے رہاتھا۔ جب سے ویڈیو ان لائن شیئر کیاگیا ہے تب سے جہاں کے انسٹاگرام پر 1.1لاکھ لوگوں نے دیکھا اور سینکڑوں نے اس پر تبصرہ بھی کیاہے۔

تبصرہ کے حصہ میں کئی لوگوں نے پانی کی بربادی پر ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ کو تنقیدوں کا نشانہ بھی بنایاہے۔

تبصرے میں ایک فرد نے لکھا کہ ”مہربانی کرکے نل بند کردیں‘ غیر ضروری کہ آپ پانی کی بربادی کررہی ہیں“۔

ایک اور نے لکھا کہ ”صابن سے جب آپ اپنے ہاتھ رگڑتے ہیں تو اس وقت آپ کو نل بند کردینا چاہئے“۔

ایک تیسرے نے لکھا کہ”بہترین پیغام مگر آپ یہ پانی ضائع کئے بغیر بھی کرسکتے ہیں“۔

کچھ لوگو نے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کے لئے جہاں کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا اور کہاکہ ”اپنے صاف ہاتھوں سے جس طرح آپ نے نل بند کیاہے وہ غلط ہے“۔

وہیں ایک اور نے کہاکہ ”ہاتھ سے نل بند نہ کریں‘ کونی کااستعمال کریں یہ درست گائیڈ لائنس ہے“