کرپٹو کرنسی کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس کی تجویز

   

ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار سے متعلق تذبذب کی صورتحال کو واضح کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اسکیم فار ٹیکسیشن آن ورچوئل ایسٹس کا اعلان کیا۔ ورچوئل ایسیٹس پر ٹیکس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ورچوئل ڈیجیٹل ایسیٹ سے ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ انہوں نے ورچوئل ڈیجیٹل ایسیٹ کے لین دین پر 1 فیصد کی شرح سے ٹی ڈی ایس کاٹنے کی بھی بات کہی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں مالی سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کیا۔ اس دوران کئی اہم اعلانات کئے گئے۔ حالانکہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے انکم ٹیکس سلیب میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گا۔