کسانوں کا 10مارچ کو ریل روکو احتجاج

   

بھٹنڈا: کسان قائدین نے 10 مارچ کو ’ریل روکو احتجاج‘ کا اعلان کیا ہے۔ 6 مارچ کو دہلی پہنچنے کیلئے کسان رہنماؤں نے زور دیکر کہا کہ کسانوں کے جاری احتجاج کو موجودہ احتجاجی مقامات پر تیز کیا جائے گا اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ جاری رہے گا۔ احتجاجی کسانوں نے 10مارچ کو ملک بھر میں چار گھنٹوں کا ریل روکو اعلان کیا ہے۔ بھٹنڈا ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسان مزدور مورچہ کے قائدین نے کہا کہ دہلی چلو مارچ کے ذریعہ حکومت پر مطالبات قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔