کسانوں کے بھارت بندکو بینک یونین کی حمایت

   

نئی دہلی: متحدہ کسان مورچہ ، جو گزشتہ نو ماہ سے مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہا ہے ، نے 27 ستمبر کو بھارت بند کااعلان کیا ہے۔ اس دن کسانوں کی تحریک کے 300 دن مکمل ہو رہے ہیں۔ دریں اثناملک کی بینک یونین نے اس بندکی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مطالبات پر متحدہ کسان مورچہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرے۔ کسان تنظیموں نے بھارت بند کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔