نئی دہلی: پاکستان سے دراندازی کرنے والے 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔ ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آج صبح رام پور سیکٹر کے رستم بٹالین علاقے میں ہتھلنگا جنگل کے قریب دہشت گردوں کی کچھ نقل و حرکت دیکھی گئی۔ دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ اتنا بڑا واقعہ اس علاقے میں 17 سال بعد ہوا ہے۔ہندوستانی فوج کے 15 ویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر دہشت گردوں کی دوسری بڑی دراندازی کی کوشش ناکام کردی گئی۔ 18 ستمبر کو بھی پاکستانی دہشت گردوں نے اس علاقے سے دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں سے 5 اے کے 47 رائفل، 7 پستول، ایک ریوالور، 45 دستی بم، 24 یو بی جی ایل دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔