سری نگر، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پر جاری مکمل پابندی کے باعث اہلیان وادی امسال ماہ رواں کے اواخر میں شروع ہونے والے ‘ایمزون’ اور ‘فلپ کارٹ’ کی ای کامرس سیل سے مستفید ہونے سے محروم رہیں گے ۔بتادیں کہ ایمزون کی طرف سے ‘گریٹ انڈین فیسٹول’ ماہ رواں کی 29 تاریخ کی نصف شب شروع ہوگا جبکہ فلپ کارٹ کا ‘بگ بلین ڈیئز’ نامی فیسٹیول بھی اسی وقت کے دوران شروع ہوگا۔مواصلاتی نظام پر جاری پابندی پر اظہار مایوسی ورنج کرتے ہوئے اہلیان وادی نے کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری پابندی کی وجہ سے وہ ان ای کامرس سائٹوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ٹینگہ پورہ سری نگر سے تعلق رکھنے والیایک شہری نے بتایا کہ مرکز ایک طرف ریاست کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے دعوے کرتا ہے۔