کشمیری پنڈتوں کاجموں میں دھرنا ملازمین کی منتقلی کا مطالبہ

   

جموں: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد جموں میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے ۔کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز ریلیف کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں ریلیف کمشنر دفتر کے باہر کشمیری پنڈتوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اُنہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی لہذا کشمیر میں جتنے بھی کشمیری پنڈت ملازمین تعینات ہے اُنہیں فوری طورپر جموں منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن کل ہی شوپیاں میں ایک اور کشمیری پنڈت کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔