کل جماعتی وفد کا بی اے پی ایس ہندو مندر کا دورہ

   

احمد آباد ؍ ابوظہبی۔ 24 مئی (یو این آئی) آپریشن سندور گلوبل آؤٹ ریچ کے تحت مختلف ممالک کے سات کل جماعتی وفود کے دوروں کے ایک حصہ کے طور پر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد نے اپنے یو اے ای دورے کے دوران ابو ظہبی میں عالمی شہرت یافتہ بی اے پی ایس ہندومندرکا دورہ کیا۔ وفد میں بی جے پی ایم پیز بانسوری سوراج، منن کمار مشرا اور ایس ایس اہلووالیہ؛ بی جے ڈی ایم پی سسمیت پاترا، آئی یو ایم ایل ایم پی ای ٹی محمد بشیر اور سوجن چنائے (جاپان میں سفیر) شامل تھے ۔