کلکتہ یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں چھٹواں مقام

   

کولکاتا: کلکتہ یونیورسٹی ایک بار پھرملک کی بہترین یونیورسٹی کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ایک نجی تنظیم کے سروے میں کلکتہ یونیورسٹی کو ملک کی بہتر ین یونیورسٹیوں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن دی گئی ہے ۔ کلکتہ یونیورسٹی اپنے طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ کلکتہ یونیورسٹی پیٹنٹ دینے کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔