حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کلکٹرس آفس پر اساتذہ تنظیموں کی جدوجہد کمیٹی USPC نے ریاست تلنگانہ کے تمام کلکٹر آفس پر 18 مئی کو دھرنا منظم کیا تاکہ مسائل کی یکسوئی ہوسکے جو ایک عرصہ سے حل طلب ہیں جیسے ہائی اسکولس ہیڈ ماسٹر ، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس ، ڈپٹی ڈی ای او ، جونیر کالج لکچررس ، ڈائیٹ کالج لکچرس اور ایس سی ای آر ٹی پروفیسرس اور تمام ریاست کے ہائی اسکولس میں مضمون واری اساتذہ کی کمی ، پرائمری اسکولس ہیڈ ماسٹرس ، ایس جی ٹی پرائمری اسکول ٹیچر کی سینکڑوں جائیدادیں ایک عرصہ سے مخلوعہ ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ ان تمام مسائل کی یکسوئی کے لیے تمام اساتذہ تنظیموں نے ریاست گیر سطح پر دھرنا منظم کیا اور ان تمام مسائل کے فوری حل کے لیے حکومت کے علم میں لانے کلکٹر حیدرآباد کو مکتوب پیش کیا جس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ۔ جس کے لیے محمد مسعود الدین احمد ، رویندر ریڈی ، جنگیا ، سرینواس ، ونود ، ہری کرشنا ، ملیا ، ڈاکٹر سریندر ، سرینواس راتھوڑ ، سمپا چلم ، شیام اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔