کلکٹریٹ نارائن پیٹ کی جدید عمارت کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ

   

نارائن پیٹ 5نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر پرینکا نے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے سنگارم چورہا کے قریب تعمیر ہونے والی نئی انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسز کمپلیکس (IDOC) عمارت کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلکٹریٹ بلڈنگ کمپلیکس میں مختلف شعبہ جات، چیمبرز، کانفرنس ہال اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا قریب سے معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں سے تعمیراتی کاموں کی موجودہ پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔کلکٹر نے ضلع کلکٹر کے چیمبر، ویڈیو کانفرنس ہال، کانفرنس ہال اور نئے کلکٹریٹ کے دیگر محکموں میں جاری فرنیچر کی تنصیب کے کام کا خصوصی طور پر معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر پرینکا نے عہدیداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ دس دن کے اندر اندر آخری مرحلے کے تمام کاموں کو مکمل کریں اور کلکٹریٹ کی نئی عمارت کو افتتاح کے لیے مکمل طور پر تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاموں کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور ہر افسر ذمہ داری سے کام کرے تاکہ تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ریونیو ایڈیشنل کلکٹر سرینو، ڈی آر ڈی او وینکٹ رامولو، کلکٹریٹ اے او انیل کمار، سی پی او کھگھا وہان، آر اینڈ بی ڈی ای ای رامولو، تحصیلدار امریندر کرشنا، اے ای ایس، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر نے اس معائنہ میں حصہ لیا۔