نئی دہلی :آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ جمعرات یکم فروری 2024 سے نافذ العمل ہے۔اس اضافے کے بعد 19 کلو کا ایل پی جی سلنڈر اب نئی دہلی میں 1,769.50 روپے میں فروخت ہو گا جو پہلے 1,755.50 روپے تھا۔کولکتہ میں 1887.00 روپئے جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت 1723.50 فی سلنڈر ہوگی۔ چنائی میں 1937.00 میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔