کمل ناتھ آئے تو لاڈلی بہنا اسکیم بند ہو جائے گی:شاہ

   

کریرا (شیو پوری): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کو حکومت ملتی ہے ، تو وہ صرف اپنا گھر بھرنے کا کام کرے گی اور اگر کمل ناتھ ریاست میں آتے ہیں تو لاڈلی بہنااور کسان سمان ندھی جیسی اسکیمیں بند ہو جائیں گی۔ شاہ ریاست کے شیو پوری کے کریرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرنے آئے تھے ۔ ان کے ساتھ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اس بار مدھیہ پردیش کو کمزور سے طاقت ور ریاست جس نے بنایا، اس ڈبل انجن والی حکومت کو چلانے کے لیے ووٹ دینا ہے ۔
بی جے پی نے سب کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کو حکومت ملتی ہے تو وہ اپنا گھر بھرنے کا کام کرتی ہے ۔ بی جے پی ترقی کرتی ہے ۔ انہوں نے مسٹرکمل ناتھ سے پوچھا کہ جب وہ 2002 میں ریاست سے نکلے تھے تو یہاں بجٹ کیا تھا اور اب کتنا ہے ؟ انہوں نے ریاستی حکومت کے ترقیاتی کام کاج کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا۔