کملا ہیریس ’’بچی‘‘ ہیں : ٹرمپ

   

نیویارک: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دونوں امیدوارکملا ہیریس (ڈیموکریٹ) اور ڈونالڈ ٹرمپ (ریپبلکن) کے درمیان شدید تنقید کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کو بچی قرار دیا ہے جو بین الاقوامی معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں قدامت پسند میزبان ہیو ہیوٹ نے جب یہ سوال کیا کہ “اگر کملا ہیریس کسی طریقے سے جیت گئیں تو شی جن پنگ (چینی صدر) ان کے ساتھ کس طرح کا معاملہ کریں گے؟”اس پر ٹرمپ نے جواب دیا : “ایک بچی کی طرح”.اس سے قبل کملا ہیریس نے اپنے حریف ٹرمپ کو فاشسٹ قرار دیا تھا۔ اب گذشتہ روز انھوں نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ ٹرمپ امریکی صدارت جیسی بھاری ذمہ داری سنبھالنے سے قاصر ہیں اور اس کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ادھر معروف راک اسٹار بروس اسپرنگسٹین نے ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کو سرکش قرار دیا ہے۔ بروس نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی خبردار کیا کہ ٹرمپ دوسری میعاد کیلئے صدارتی انتخابات جیت سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ سروے کے مطابق ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو ہیریس پر بالخصوص اقتصادی امور کے حوالے سے تھوڑی برتری حاصل ہے۔