کنگنا کو تھپڑ مارنے والی کلوندر کور کا بنگلور تبادلہ

   

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے نومنتخب رکن پارلیمان کنگنا رناوت کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے الزام میں معطل سی آئی ایس ایف کی جوان کلوندر کور کابنگلورو تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔سی آئی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق کور اب بھی معطلی کی زد میں ہیں اور ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری جاری ہے لیکن ان کا تبادلہ ان کے شوہر (جو سی آئی ایس ایف میں بھی ہیں ) کے ساتھ بنگلورو کر دیا گیا ہے ۔کور کو 6 جون کے واقعہ کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر رناوت کو ہوائی اڈے پر تھپڑ مارا تھا کیونکہ وہ زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران دہلی کی سرحدوں پر ہڑتال پر بیٹھی خواتین کسانوں کے بارے میں اداکارہ کے تبصروں سے ناراض تھیں۔ رناوت نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ تشویشناک ہے ۔