نئی دہلی: حکومت نے آج کوآپریٹیو کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے قومی سطح کی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی کے قیام کو منظوری دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ اس کی تشکیل ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائے گی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے وزارت خارجہ، کامرس و صنعت کے محکمے اور متعلقہ محکموں کا تعاون لیا جائے گا۔