کوائی کار بم دھماکہ : ملزمین کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ

   

چنئی: تمل ناڈو میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے 2022 کے کوئمبٹور کار بم دھماکہ کیس میں جمعرات کے روز مزید پانچ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ٹیکسٹائل سٹی کے حساس علاقے اکادم کے نزدیک کوٹائی سنگامیشورا مندر کے قریب دیوالی کے موقع پر دھماکے میں ایک خودکش حملہ آور مارا گیا تھا۔ این آئی اے نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے میں اپنی چوتھی ضمنی چارج شیٹ میں، اس نے پانچ ملزمان پر دہشت گردی کی مالی معاونت اور ہندو مندر کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے سے وابستہ دیگر سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ جن پانچ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ان میں شیخ ہدایت اللہ، عمر فاروق، پواس رحمن، شرن ماریپن اور ابو حنیفہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک اس معاملے میں کل 17 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔