بیجنگ : جنوب مغربی چینی میٹرو سٹی چینگڈو نے کورونا معاملوں میں لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ 21.2 ملین کی آبادی والا شہر صوبہ سیچوان کا دارالحکومت ہے۔ حکومت نے شہریوں کو شام 6 بجے سے گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ احکام کے بعد سے شہر میں شام سے سناٹا چھا گیا۔ اپریل اور مئی میں شنگھائی لاک ڈاؤن کے تحت آیا تھا۔ اس کے بعد سے چینگڈو چین کا بڑا شہر ہے جہاں کوویڈ۔19 کے سبب لاک ڈاؤن لاگو کرنا پڑا ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹسٹ کئے جارہے ہیں جو اتوار تک جاری رہیں گے۔ ابھی واضح نہیں کہ لاک ڈاؤن اتوار کو ختم کردیا جائے گا یا نہیں۔