کورونا کا خوف، دو سال سے گھر میں ہی محدود ماں ،بیٹی کو اسپتال منتقل کیا

   

حیدرآباد21 ڈسمبر(یواین آئی) کورونا کے خوف سے تقریباً 2 سال سے گھر ہی میں محدود رہنے والی ماں اور بیٹی کو پولیس نے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی مد د سے اسپتال منتقل کیا۔ اس واقعہ کا علم گذشتہ روز اے پی کے کاکناڈا ضلع میں ہوا۔ یہ دونوں کورونا کے خوف اور بے چینی کی شکار تھیں۔ ان کی شناخت درگابھوانی بیٹی اور مانی، ماں کے طورپر کی گئی ۔ پڑوسیوں اوران کے رشتہ داروں نے ان کی بگڑتی صحت کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔ میڈیکل اسٹاف کی مدد سے ان دونوں کو گھر سے کاکناڈا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔یہ دونوں ذہنی مسائل کی بھی شکار تھیں۔