کورونا کی فرضی دوا کی فروخت ‘ اداکار گرفتار

   

واشنگٹن 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایف بی آئی نے اداکار کیتھ لارنس مڈل بروک کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوںنے خود کو سرمایہ کار ظاہر کرنے والے ایک خفیہ ایجنٹ کو کورونا وارئس سے بچنے کی دوائیں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی ۔ کیتھ لارنس کا یہ دعوی تھا کہ انہوں نے شخصی طور پر مریضوں کے علاج کی دوا دریافت کی ہے اور اس میں احتیاط کے تقاضوں کی تکمیل بھی ہوتی ہے ۔ 53 سالہ لارنس ایک اداکار ہیں اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فرضی دوا بیچ کر کمپنی کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے ۔