بوگاٹو :کولمبیا میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شورش کی وجہ سے صدر گستاو پیٹرو نے شمال مشرقی علاقے کٹیٹمبومیں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے ۔مسٹر پیٹرو نے پیر کو یہ قدم نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کے بعد اٹھایا جس میں تقریباً 80افراد ہلاک اور 11,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے ۔ انہوں نے ان حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ای ایل این اب ایک مسلح گروہ بن گیا ہے ۔
جو منشیات کی اسمگلنگ اور نیم فوجی ثقافت سے زیادہ متاثر ہے ۔مسٹر پیٹرو نے کہا کہ یہ تشدد اور دہشت گردی ملک کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بحران کو ختم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے ۔