کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی ملکارجن کھرگے سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج نئی دہلی میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اے آئی سی سی صدر کی حیثیت سے انتخاب پر وینکٹ ریڈی نے کھرگے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور سینئر قائدین کے استعفے پر بات چیت کی گئی۔ یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ تک جاری رہی ۔ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں وینکٹ ریڈی کی جانب سے بی جے پی کی تائید پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی تھی۔ وینکٹ ریڈی نے ہائی کمان کو نوٹس کا جواب دیا جس کے بعد پارٹی صدر سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ ریڈی نے ریونت ریڈی کے انداز کارکردگی کی شکایت کی اور کہا کہ حقیقی کانگریسی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کے امور پر توجہ دینے کا تیقن دیا۔ر