نئی دہلی ۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 193.13 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 13 لاکھ 41 ہزار 918 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2,685 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 16 ہزار 308 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2185 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔