کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑیوں کو بھی مشکلات ہوں گی: وینگسرکر

   

ممبئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چیمپین شپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو مشق کا زیادہ موقع نہ ملنا بڑے کھلاڑیوں کو بھی مشکلات پیدا کرسکتا ہے جس میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے لئے بھی مشکلات ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لیجنڈری کھلاڑی دلیپ وینگسرکر نے کیا۔ کوہلی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم جمعرات کو برطانیہ پہنچ چکی ہے جس کے بعد اس نے تین روزہ قرنطینہ بھی مکمل کیا ہے اور اب وہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں بہتر مظاہرہ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کی حریف ٹیم نیوزی لینڈ جو انگلینڈ کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا لارڈس میں پہلا ٹسٹ بھی مکمل کرچکی ہے جس میں اس کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بھی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے پریشان کیا ہے۔ وینگسرکر نے کہا کہ کوہلی اور روہت بہترین فام میں ہے لیکن عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو بھی اس لئے مشکلات ہوسکتی ہیں کیونکہ انہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے اور وہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں اپنا وقت گذار رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے بہترین فام میں ہونے کے باوجود انہیں پریٹکس کا موقع نہ ملنا ان کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ وینگسرکر نے کہا کہ فائنل کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ممکنہ طور پر کسی قدر سبقت حاصل ہے کیونکہ وہ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ انگلینڈ کے حالات اس لئے سازگار ہوں گے۔